ابنا: دمشق سے موصولہ خبروں ميں کہاگيا ہے کہ داريا کے علاقے ميں فوج نے بھرپور کاروائي کرکے دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے، اس کاروائي کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي ان کے قبضے سےبرامد ہوا ہے-رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ دہشتگردوں نے اپني پسپائي سے قبل داريا شہر ميں سرکاري اور نجي املاک کو زبردست نقصان پہنچايا ہے اور عام لوگوں کا سامان لوٹ ليا ہے-ايک اور اطلاع کے مطابق شامي فوج نے حلب اور ادلب کے مختلف علاقوں ميں بھي دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں کي ہيں جس کے دوران درجنوں دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں-درعا کے علاقے ميں بھي شامي فوج نے دہشتگردوں کے کئي ٹھکانوں کو تباہ کرديا ہے-
.......
/169